ہومUncategorizedلیاری میں فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے بین الاقوامی توجہ حاصل...

لیاری میں فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی

کراچی (لارڈ میڈیا): لیاری میں فٹبال ورلڈ کپ کے جنون نے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی، جہاں برازیل کے میڈیا نے لیاری کی منفرد فٹبال ثقافت اور جوش و خروش کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ کراچی کے علاقے لیاری، جو “منی برازیل” کے نام سے معروف ہے، کی گلیاں فٹبال ورلڈ کپ کے رنگوں میں رنگی ہوئی ہیں، جہاں گھروں، دیواروں اور سڑکوں پر مختلف ممالک کے جھنڈے اور فٹبال کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

لیاری میں فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ شناخت، جذبہ اور تہوار کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اپنی کوئی ٹیم ورلڈ کپ میں نہ ہونے کے باوجود لیاری ہر چار سال بعد دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے کو اپنے منفرد انداز میں مناتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے آغاز پر محلوں میں بڑی اسکرینوں اور میچ دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے لیاری کے رہائشیوں کی فٹبال سے وابستگی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان میں فٹبال کا دل قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لیاری نے کئی دہائیوں سے باصلاحیت فٹبالرز پیدا کیے ہیں اور یہاں فٹبال ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔

علاقے کے نوجوان اور بچے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میچز دیکھنے، محلوں کو سجانے اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کے لیے سرگرم ہیں۔ لیاری کی فٹبال سے محبت سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنی ہے، جہاں صارفین نے اسے “پاکستان کا برازیل” قرار دیتے ہوئے اس ثقافت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں