نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے عبوری امن معاہدے کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کاروبار کے آغاز پر 1.6 فیصد گھٹ کر 78.43 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
معاہدے کے بعد عالمی توانائی کی سپلائی میں بہتری کی توقعات کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی اور تائیوان کے ٹائیکس انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمت کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔


