ہومUncategorizedنفرت انگیزی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت

نفرت انگیزی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر امن، انسانی وقار اور سماجی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اسلام رحمت، رواداری، عدل، اعتدال اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اظہارِ رائے کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد تشدد کو فروغ دیتا ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب، مسالک اور ثقافتوں پر مشتمل متنوع معاشرہ ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے۔ علمائے کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور نوجوان نفرت انگیز بیانیوں کے خاتمے میں فعال کردار ادا کریں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا تدارک تعلیم اور اخلاقی تربیت سے بھی ممکن ہے، اختلافات کو باہمی فہم و ادراک اور مکالمے سے حل کیا جانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں