ہومپاکستانحکومت کی پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت

حکومت کی پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں اور نئے چہرے سامنے آ سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے، جس کے بعد ان کے قلمدانوں کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگا۔ کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس اور خارجہ امور کی وزارتوں میں تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی اس تبدیلی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں