دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک درجہ ترقی حاصل کرکے نویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔


