ہومUncategorizedمحسن عباس کا نشے کے خلاف شوبز انڈسٹری میں کارروائی کا مطالبہ

محسن عباس کا نشے کے خلاف شوبز انڈسٹری میں کارروائی کا مطالبہ

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری میں بعض فنکاروں اور ہدایت کاروں کے نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ محسن عباس نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں نشے میں ملوث افراد کے خلاف کام پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکار کے مطابق ان کی پوسٹ کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس نے ان سے رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ آیا وہ کسی موجودہ منصوبے سے وابستہ کسی فنکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ محسن عباس نے تصدیق کی جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

محسن عباس نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکارہ نشے کی حالت میں ان کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہی تھیں، ایسے رویے ماحول اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا پروڈکشن انتظامیہ نے کوئی عملی اقدام اٹھایا تو محسن عباس نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ شوٹنگ سیٹ پر پیشہ ورانہ ماحول ضروری ہے اور ایسے معاملات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان پر سنجیدہ کارروائی ہونی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں