کراچی (لارڈ میڈیا): فلم ‘زومبیڈ’ نے عید الاضحیٰ پر ریلیز کے بعد سے اب تک 35 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے۔ فلم ‘جیو فلمز’ اور ‘فلم والا پکچرز’ کی مشترکہ پیشکش ہے اور اب بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
فلم زومبیڈ’ کی کامیابی کا سفر جاری ہے، اور سنیما گھروں میں فیملیز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ فلم نے پاکستان میں کامیابیاں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
فلم کی منفرد کہانی، سنسنی خیز مناظر، جدید ویژول ایفیکٹس اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کو ناقدین اور شائقینِ فلم کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔


