ہومانٹرنیشنلجی سیون اجلاس: مودی اور میلونی کی دلچسپ گفتگو وائرل

جی سیون اجلاس: مودی اور میلونی کی دلچسپ گفتگو وائرل

پیرس (لارڈ میڈیا): جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے گروپ فوٹو سے قبل مصافحہ کیا اور خوشگوار گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، جس پر میلونی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں’۔ اس جملے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

بھارت میں مودی کے حامیوں نے اس گفتگو کو خوشگوار سفارتی اقدام قرار دیا، جبکہ اپوزیشن نے اس پر سخت تنقید کی۔

اس تناظر میں بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ وزیر اعظم سوشل میڈیا پر ریلیز بنانے میں مصروف ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں