ہومUncategorizedبکریوں میں انسانی اشارے سمجھنے کی غیر معمولی صلاحیت کا انکشاف

بکریوں میں انسانی اشارے سمجھنے کی غیر معمولی صلاحیت کا انکشاف

زیورخ (لارڈ میڈیا): ایک نئی تحقیق کے مطابق بکریاں انسانی اشارے سمجھنے میں حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں۔ زیورخ یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بکریاں انسانی آوازوں کا تعاقب کرکے کھانا تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محققین نے 29 بکریوں پر تجربات کیے جن میں معلوم ہوا کہ وہ 60 فیصد مواقع پر انسانی آواز کا تعاقب کرکے بالٹی میں موجود کھانا تلاش کر لیتی ہیں۔ جب محققین خاموش رہتے تو یہ شرح 47 فیصد تک رہتی۔

یہ تحقیق یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ بکریاں بغیر کسی تربیت کے انسانی آوازوں کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو کہ چیمنزیوں میں نہیں دیکھی گئی۔ محققین کے مطابق، بکریوں میں یہ صلاحیت ان کی دماغی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے، جس سے وہ انسانوں کے ساتھ زیادہ مطابقت پیدا کرتی ہیں۔

پہلے بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ بکریاں انسانی ہاتھوں کے اشارے سمجھتی ہیں اور منفی کی بجائے مثبت انسانی چہرے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں