ہومUncategorizedکے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ سسٹم کا نفاذ

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ سسٹم کا نفاذ

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا پولیس نے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامی حالات میں موبائل اور ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے بحال رکھے جائیں گے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن کا آغاز پہلے مرحلے میں بنوں اور لکی مروت سمیت دیگر علاقوں میں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم ہوگا اور ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم نگرانی کرے گی۔

پولیس کے مطابق دور دراز علاقوں میں آپریشنل ٹیموں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جسے سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم حل کرے گا۔ اس سے ہنگامی صورتحال میں جائے وقوعہ تک بروقت رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

جدید مواصلاتی نظام سے پولیس کی ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ آفات اور بحرانوں کے دوران متبادل رابطہ نظام فعال رہے گا، جس سے عوامی تحفظ اور امدادی کارروائیوں میں بہتری آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں