ہومUncategorizedاسد قیصر کا خواجہ آصف کو آئی ایس آئی پر جواب

اسد قیصر کا خواجہ آصف کو آئی ایس آئی پر جواب

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی جانب سے دیے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے۔ اسد قیصر نے وضاحت کی کہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں آئی ایس آئی کے ساتھ میٹنگز ہوتی تھیں، جبکہ یہ گھر اسپیکر قومی اسمبلی کا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے بلز پر وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کر رہے تھے اور آئی ایس آئی افسران اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر جنرل فیض کے بھیجے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات ہوتے تھے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اگر خواجہ آصف کے ضمیر پر بوجھ ہے تو انہیں چاہیے کہ چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں اور دوبارہ ریحانہ ڈار سے الیکشن لڑیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں