جنیوا (لارڈ میڈیا): ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ تقریب اب جنیوا کے بجائے 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے برجن سٹاک ریزورٹ میں ہوگی۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق برجن سٹاک ریزورٹ لوسرن کے قریب واقع ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس تاریخی امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو تقریب کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایرانی پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت متوقع ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کا حصہ رہے ہیں اور معاہدے کی تقریب میں قطر کی نمائندگی موجود ہوگی۔ پاکستانی ثالث، فریقین اور علاقائی ممالک بھی شریک ہوں گے۔


