ہومانٹرنیشنلایران اور امریکا کے درمیان کے تحت 300 ارب ڈالر کا...

ایران اور امریکا کے درمیان کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم

لندن (لارڈ میڈیا): امریکہ اور ایران کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اس فنڈ کی تفصیلات کے مطابق، یہ سرمایہ کاری ایران میں کی جائے گی اور فنڈ حتمی معاہدے پر دستخط کے بعد فعال ہوگا۔

روئٹرز کے مطابق، اس فنڈ کیلئے نصف سے زیادہ رقم کی یقین دہانیاں پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔ امریکہ، خلیجی ممالک، ایشیا اور افریقہ کی مختلف کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کریں گی۔

یہ فنڈ مکمل طور پر نجی ہوگا اور اس میں کوئی سرکاری سرمایہ شامل نہیں ہوگا۔ یہ فنڈ ایران کے منجمد اثاثوں سے الگ ہوگا، جبکہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں