ہومUncategorizedبچوں کے نان نفقہ، وراثتی حقوق ختم نہیں ہو سکتے، لاہور ہائیکورٹ

بچوں کے نان نفقہ، وراثتی حقوق ختم نہیں ہو سکتے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے بچے کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق ختم نہیں کر سکتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد ولید ارشد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں نابالغ بچوں کے حقوق کے اہم قانونی اصول وضع کیے گئے ہیں۔

فیصلے کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے سمجھوتے میں ماں نے نابالغ بچی کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق سے دستبرداری اختیار کی تھی، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے کا نان نفقہ باپ کی مسلسل قانونی، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ والدین کی رضامندی کسی ایسے سمجھوتے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتی جو بچے کے مفاد کے خلاف ہو۔ نابالغ کے مستقبل کے وراثتی حقوق ختم کرنے یا ترک کرنے کی ہر شق ابتدا سے ہی غیر قانونی تصور ہوگی۔

عدالت نے فیملی کورٹس کو ہدایت کی کہ نابالغ بچوں سے متعلق کسی بھی سمجھوتے کو صرف والدین کی رضامندی کی بنیاد پر قبول نہ کیا جائے بلکہ ہر معاملے میں بچے کے بہترین مفاد، فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں