ہومتازہ ترینچین کی ایٹمی پالیسی مستحکم، مستقل اور قابل پیش گوئی ہے، چینی...

چین کی ایٹمی پالیسی مستحکم، مستقل اور قابل پیش گوئی ہے، چینی ترجمان

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین دفاعی نوعیت کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے اجتناب کی پالیسی رکھتا ہے جو ہمیشہ مستحکم، مستقل اور قابل پیش گوئی رہی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان چھن شی نے ان میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں توسیع کر رہا ہے۔

چھن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنی جوہری صلاحیتوں کو ہمیشہ قومی سلامتی کے لئے درکار کم از کم سطح تک محدود رکھتا ہے، کبھی بھی کسی جوہری اسلحہ دوڑ میں حصہ نہیں لیتا اور عالمی تزویراتی استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چھن شی نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد قیاس آرائیوں اور پروپیگنڈے سے گریز کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں