بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت نے منگل کے روز مشترکہ طور پر "سب سے خوبصورت ایمرجنسی مینجمنٹ ورکرز” کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس کا مقصد ان کی شاندار خدمات کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر حفاظت کے شعور کو مضبوط بنانا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 9 افراد کو ان کے عزم، لگن اور احساس ذمہ داری پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی خدمات میں آگ بجھانے اور بچاؤ کی کارروائیاں، سیلاب پر قابو پانے کی کوششیں، کان کنی کے شعبے میں حفاظتی قوانین کا سخت نفاذ اور گھروں کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لئے نچلی سطح پر کئے جانے والے کام شامل ہیں۔
اعزازات جاری کرنے کی اس تقریب میں متعلقہ حکام کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے والوں کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ ان کی خدمات کو دکھانے والی مختصر دستاویزی ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔


