ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکارہ کاجول نے عامر خان کی تیسری شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان میں فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انتخاب کا بھی بہترین سلیقہ ہے۔ کاجول نے عامر خان کی فلم ‘لگان’ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ان کے فلموں کے انتخاب پر مزاحیہ انداز اپنایا۔
کاجول نے تقریب میں کہا کہ مسٹر عامر خان کے بارے میں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کردیا کہ عامر فلموں کے انتخاب میں عمدہ ذوق رکھتے ہیں، جس کا آغاز لگان سے ہوا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
کاجول نے مزید کہا کہ خواتین کے معاملے میں بھی عامر خان کا ذوق بہت اچھا ہے۔ عامر خان اور گوری اسپراٹ گزشتہ ایک سال سے ساتھ ہیں اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
جوہی چاؤلہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن اگر میں بولنا شروع کر دوں تو پوری شام انہی کی باتوں میں گزر جائے گی۔
واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔


