بغداد (لارڈ میڈیا): عراق میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی کنٹرول سے باہر مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ یہ فیصلہ عراقی وزیراعظم علی الزیدی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عراق کو دہشتگردی سے پاک اور محفوظ ریاست بنانے پر زور دیا، جبکہ عراقی خود مختاری اور علاقائی امن کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مزید برآں، امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی ہے۔
عراق میں مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق، امریکی سفارتخانے کا اعلان