اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں حکومت پر معاشی بدانتظامی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر عطا تارڑ نے ایوان میں حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک پر لئے گئے قرضوں پر بحث کی جائے اور پوچھا کہ حکومت نے کس شعبے میں ریلیف دیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کے کسانوں کو 2.2 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے اور کسانوں کا بھرکس نکال دیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ 90 ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک چھوڑ چکی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔


