ہومتازہ ترینچین میں صنعتی سیاحت کابڑھتا ہوا رجحان، سیاح روایتی مقامات کے بجائے...

چین میں صنعتی سیاحت کابڑھتا ہوا رجحان، سیاح روایتی مقامات کے بجائے فیکٹریوں کا رخ کرنے لگے

چینی سیاحوں میں صنعتی سیاحت کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے سیاحتی منڈی کے منظرنامے کو بھی نئی شکل مل رہی ہے۔

اگرچہ مشہور سیاحتی مقامات اب بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں تاہم سیاحوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اب فیکٹریوں جیسے غیر روایتی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔

بندرگاہی مشینری تیار کرنے والی معروف کمپنی شنگھائی ژین ہوا ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ (زیڈ پی ایم سی) نے صنعتی سیاحت کے لئے ایک خصوصی سیاحتی روٹ متعارف کرایا ہے۔

زیڈ پی ایم سی کے ڈیجیٹل نمائشی مرکز، برتھ اور سیاحتی پلیٹ فارم کے دورے کے دوران سیاح پوری پیداواری تنصیب کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور دیوقامت بندرگاہی کرینوں کے بڑے مجموعوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): سیاح

’’یہاں کے مناظر واقعی بہت متاثرکن ہیں۔ ان بندرگاہی کرینوں کے ساتھ تصاویر بنوانا ایک منفرد تجربہ محسوس ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد دنیا بھر کے مختلف ممالک کو برآمد کی جاتی ہے۔ اس بات کا علم مجھے یہاں دی گئی معلومات سے ہوا۔ یہ جان کر میرا دل فخر کے ایک گہرے احساس سے بھر گیا۔‘‘

اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں شامل تمام صنعتی شعبوں کی موجودگی کے باعث چین سیاحوں کو فضائی و خلائی تنصیبات، جہازسازی اور خوراک کی پروسیسنگ کے کارخانوں اور روبوٹکس لیبارٹریوں سمیت ہر طرح کی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

صنعتی شعبے کے تخمینوں کے مطابق چین کی صنعتی سیاحت کی منڈی سال 2029 تک تقریباً 18 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کرے گی اور اس کا حجم 300 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جائے گا۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں