ہوماہم ترینخیبر پختونخوا: بارشوں میں 7 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

خیبر پختونخوا: بارشوں میں 7 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، ضلع بنوں میں آندھی اور بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے، جن میں نو بچے اور نو خواتین شامل ہیں۔

مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی بارش سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلع شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص جان بحق ہوا جبکہ پانچ بچوں اور تین خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران 25 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین تک فوری امدادی سامان پہنچایا جائے اور ریلیف سرگرمیاں تیز کی جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں