ہومUncategorizedہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ

ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکار ہریتک روشن 40 سال بعد لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم ‘جیلر 2’ تامل زبان میں بنائی جارہی ہے اور ہریتک روشن کی انٹری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ہریتک روشن کے لئے ایک الگ میوزک بیک گراؤنڈ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ہریتک روشن اور رجنی کانت 40 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

دونوں اداکاروں کو آخری بار 1986 میں ایکشن ڈرامہ ‘بھگوان دادا’ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس میں ہریتک نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم ‘جیلر 2’ کی شوٹنگ رواں ماہ کی 22 یا 23 تاریخ سے چنئی میں شروع ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں