ہومUncategorizedحکومت کا بجٹ 2026 میں بڑی گاڑیوں اور مہنگی الیکٹرک کاروں...

حکومت کا بجٹ 2026 میں بڑی گاڑیوں اور مہنگی الیکٹرک کاروں پر ٹیکس بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ 2026-27 میں بڑی گاڑیوں اور مہنگی الیکٹرک کاروں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ دو ہزار سے تین ہزار سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی جبکہ تین ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی مزید بڑھائی جائے گی۔

بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ دو کروڑ روپے سے مہنگی لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ تاہم، الیکٹرک موٹر سائیکلز، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام برقرار رہے گا اور باہر سے منگوائے جانے والے الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق، دو ہزار سی سی تک کی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پرانی ڈیوٹی 30 فیصد ہی برقرار رہے گی، لیکن دو ہزار سی سی سے تین ہزار سی سی انجن والی بڑی گاڑیوں پر یہ ڈیوٹی 30 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

تین ہزار سی سی سے بڑے انجن والی گاڑیوں پر ڈیوٹی 40 فیصد سے بڑھا کر 81 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دو کروڑ روپے سے کم قیمت کی الیکٹرک گاڑیاں سستی رہیں گی، جبکہ دو کروڑ سے تین کروڑ روپے کی قیمت والی لگژری الیکٹرک کاروں پر 30 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نئی آٹو موٹیو پالیسی وزیراعظم کی بنائی ہوئی کمیٹی کے پاس زیر غور ہے، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں