ہومانٹرنیشنلٹیکساس میں 30 گھنٹے بعد مفرور ملزم ہلاک

ٹیکساس میں 30 گھنٹے بعد مفرور ملزم ہلاک

ٹیکساس (لارڈ میڈیا): امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مڈلینڈ میں 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلے کے بعد ایک مفرور ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے فائرنگ کے بعد خود کو ایک خالی عمارت میں محصور کر لیا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے بیان کے مطابق ملزم نے ایک پولیس اہلکار کے قتل کی کوشش کے مقدمے میں مطلوب ہونے کے باوجود پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

مڈلینڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے کم از کم 9 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک اور زخمی کو شہر کے دوسرے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں