ہومUncategorizedڈیوڈ بیکہم کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر اسٹار ملا

ڈیوڈ بیکہم کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر اسٹار ملا

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کے سابق لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر اسٹار سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز ایسے وقت میں دیا گیا جب امریکا میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز ہو رہا تھا، جس نے اس موقع کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

تقریب میں روایتی سرخ قالین کی بجائے فٹبال کے میدان سے متاثر سبز قالین بچھایا گیا۔ معروف ریڈیو میزبان ایلن کے نے تقریب کی میزبانی کی جبکہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم نے بھی خطاب کیا۔

ٹام کروز نے بیکہم کی زندگی کو محنت، عزم اور عالمی اثر و رسوخ کی ایک متاثر کن داستان قرار دیا۔ اپنے خطاب میں ڈیوڈ بیکہم نے اس اعزاز کو ناقابل یقین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچپن میں انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دن انہیں ہالی ووڈ میں اس طرح سراہا جائے گا۔

انہوں نے 2007 میں ایل اے گلیکسی میں شمولیت کے بعد درپیش تنقید کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج امریکا میں فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر انہیں فخر ہے۔ بیکہم نے اپنے بچوں کے لیے جذباتی پیغام بھی دیا اور کہا کہ ان کی سب سے بڑی کامیابی خاندان کا فخر بننا ہے۔

20 سالہ شاندار کیریئر کے دوران وہ مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، اے سی میلان، ایل اے گلیکسی اور پیرس سینٹ جرمین سمیت کئی بڑے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں