ہومBlogمالی سال 26-2025 کی اقتصادی سروے رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو...

مالی سال 26-2025 کی اقتصادی سروے رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل مالی سال 26-2025 کا اقتصادی سروے آف پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا ہے۔ اس سروے میں ملکی معیشت کے حجم، فی کس آمدن اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کے اہم اعداد و شمار شامل ہیں۔

سروے کے مطابق عبوری جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.2 فیصد تھا۔ ملکی معیشت کا حجم 11.3 فیصد اضافے سے 126.9 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ ڈالرز میں معیشت کا حجم 452 ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 43 ارب 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

فی کس سالانہ آمدن 150 ڈالر اضافے کے بعد 1901 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پاکستانی کرنسی میں یہ 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت میں میکرو لیول پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کا ذکر کیا تاکہ مزید وسائل پیدا کیے جا سکیں اور جی ڈی پی میں تیزی کے لیے برآمدات بڑھانے جیسے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا رہنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے ان کوششوں کو سراہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں