نیو یارک (لارڈ میڈیا): دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 11 جون 2026 کو ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 274 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 971 ارب ڈالرز ہوگئی۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے 12 جون کو عوامی حصص کی فروخت کے ذریعے 75 ارب ڈالرز کا سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسک کو مزید 29 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے تاکہ وہ کھرب پتی بن سکیں، جو ممکنہ طور پر اسپیس ایکس کے حصص کی فروخت سے حاصل ہو جائیں گے۔
اسپیس ایکس کے حصص کی فروخت 1750 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ متوقع ہے۔ مسک اسپیس ایکس کے 42 فیصد حصص کے مالک ہیں، اور رواں سال ان کی دولت میں 351 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔
آکسفم کی تحقیق کے مطابق 2025 میں ہر منٹ ایلون مسک کی دولت میں 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اور ان کی دولت 550 ارب ڈالرز سے زائد بڑھ گئی۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسک دنیا کی 46 فیصد غریب آبادی کی مجموعی دولت سے زائد کے مالک ہیں۔


