تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے 3 ارب ڈالر کے اثاثے ابوظبی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اثاثوں کی منتقلی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کیے جانے کے دعوے مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یہ اثاثے ابوظبی سے تہران منتقل کیے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثے منتقل نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک اسرائیلی تجزیہ نگار نے کہا کہ نیتن یاہو کی زندگی کا مشن ایران کو تباہ کرنا تھا، لیکن جنگ کے دو مرحلوں کے بعد یہ مشن ادھورا رہ گیا ہے۔


