ہومانٹرنیشنلایران میزائل حملے بند کرے، اسرائیلی وزیراعظم کو فون پر جوابی کارروائی...

ایران میزائل حملے بند کرے، اسرائیلی وزیراعظم کو فون پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا کہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر میزائل حملے بند کرے اور مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو میرا مشورہ ہے کہ آپ نے اپنے میزائل داغ دیئے ہیں، اب یہ کافی ہے۔ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور معاہدہ کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے اتوار کو میزائل حملے کئے جانے سے قبل واشنگٹن اور تہران ایک معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت قریب تھے۔ میرا خیال ہے کہ آئندہ ہفتے پیر، منگل یا بدھ تک معاہدے پر دستخط ہو سکتے تھے، لیکن اب یہ صورتحال پیش آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً اس سے مذاکرات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کو دیئے گئے ایک اور انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ بنیامین نیتن یاہو کو فون کریں گے اور ایران کے میزائل حملے کے جواب میں جوابی کارروائی نہ کرنے پر زور دیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں ابھی بی بی (نیتن یاہو) کو فون کرنے جا رہا ہوں اور انہیں کہوں گا کہ جوابی کارروائی نہ کریں۔ دونوں فریق اپنا اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔ اسرائیل نے حملہ کیا اور ایران نے بھی جواب دیا۔ ہمیں مزید کسی حملے کی ضرورت نہیں۔

سی این این کے مطابق ایران نے اتوار کے روز کم از کم تین مختلف مراحل میں اسرائیل کی جانب کم از کم 10 بیلسٹک میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تمام میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

سی این این نے دو اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اس حملے کا بھرپور جواب دے گا، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں