ہومانٹرنیشنلچینی صدر سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ کوریا پہنچ گئے

چینی صدر سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ کوریا پہنچ گئے

پیانگ یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدرشی جن پھنگ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔

ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوآن کا استقبال کیا۔ جیسے ہی شی جن پھنگ طیارے کی سیڑھیوں سے نیچے اترے، کم جونگ اُن نے ان سے پرتپاک مصافحہ کیا۔

اپنی آمد سے قبل اخبار روڈونگ سین مون میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں