ہومانٹرنیشنلسپریم لیڈر خامنہ ای کی ٹرمپ سے ملاقات کا امکان نہیں

سپریم لیڈر خامنہ ای کی ٹرمپ سے ملاقات کا امکان نہیں

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے اور موجودہ حالات میں ایسی کسی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اگر مثبت اقدامات کرے تو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

محسن رضائی نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کو امریکی عوام کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور ایران کے خلاف محاصرہ اور دباؤ کی پالیسی ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ایران کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں تو دونوں ممالک کے مستقبل کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں تو پیچیدہ معاملات حل ہو سکتے ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن ممکن ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پوڈ فورس ون پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں