ہومانٹرنیشنلرام چرن کی اہلیہ اپاسنا کی 77 ہزار کروڑ کی وراثت

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کی 77 ہزار کروڑ کی وراثت

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی ایک وسیع کاروباری سلطنت کی وارث ہیں، جس کی مالیت تقریباً 77 ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اپاسنا کا تعلق بھارت کے معروف کامینینی خاندان سے ہے جو خاص طور پر صحت کے شعبے میں اپنی مضبوط کاروباری حیثیت رکھتا ہے۔

اپاسنا نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ سماجی بہبود اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے خاندان میں وراثت اور مالی معاملات سے متعلق تنازعات سے بچنے کے لیے ایک باقاعدہ تحریری خاندانی آئین موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خاندان میں مرد و خواتین کو برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ وراثت کی تقسیم بھی مساوی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ اپاسنا کے مطابق خاندان کے تمام افراد ان اصولوں کی پابندی کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف قوانین نہیں بلکہ خاندانی اقدار کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

اپاسنا کو فلاحی خدمات کے اعتراف میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ وہ فوربز کی ’ٹائیکون آف ٹومارو‘ فہرست میں بھی شامل رہ چکی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں