ہومانٹرنیشنلروس اور یوکرین کے درمیان 370 قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان 370 قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو (شِنہوا) روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین نے تنازع کے 185، 185 قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو یوکرین کے زیر کنٹرول علاقے سے اپنے 185 روسی فوجیوں کو واپس لایا ہے جبکہ اس کے بدلے 185 یوکرینی قیدیوں کو کیف کے حوالے کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ واپس آنے والے روسی فوجی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں جہاں انہیں نفسیاتی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور بعد میں انہیں مزید علاج اور بحالی کے لئے روس منتقل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں