ہومانٹرنیشنلوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ سے ملاقات

بشکیک (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور انسدادِ منشیات میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں نے ان مسائل کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔

ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوف سے بات چیت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔

کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا اور کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، اور ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں