ہوماہم ترینآبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز پیش

آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز پیش

لندن (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیشرفت کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لئے دوبارہ کھولنا ہے۔

ایرانی اور علاقائی حکام کے مطابق معاہدے میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت ایرانی علاقائی پانیوں سے کرانے، معائنہ کے طریقہ کار اور ممکنہ فیس سے متعلق امور شامل ہیں۔ ایران 5 سے 7 فیصد فیس کا خواہاں ہے، عمان 3 فیصد کی تجویز دے رہا ہے، جبکہ امریکا کسی بھی قسم کی فیس کے حق میں نہیں۔

اگر ایران کو آبنائے ہرمز پر کسی بھی نوعیت کا کنٹرول ملتا ہے تو اسے خطے میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی تصور کیا جائے گا۔ بعض علاقائی ذرائع کے مطابق معاہدے کی کامیابی کا انحصار ابھی بھی کئی اہم تفصیلات پر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں