لاہور (لارڈ میڈیا): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ گورننس اور انتظامی نظام پر گفتگو ممنوع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس پر فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے اور پڑوسی ممالک کے تجربات سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ قومی اداروں کی بحالی کیلئے مکالمہ ضروری ہے اور مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منتخب نمائندوں کو آئینی اختیارات کے مطابق کردار ملنا چاہئے۔
سپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت اس کے ووٹوں سے قائم ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے اور ففتھ جنریشن وار بھی ملک کے لئے بڑا خطرہ ہے۔


