واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور جہاز رانی کے بحران کو جلد حل کر لیا جائے گا جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو معمول پر لانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اور کسی نہ کسی طریقے سے یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
امریکا میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صدر ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی پر سیاسی دباؤ بڑھا دیا ہے اور آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل یہ ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
ایرانی عسکری مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی شدت بڑھنے کی صورت میں تنازع کا اثر پورے خطے پر پڑ سکتا ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔


