ہومUncategorizedچیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت نے ریکارڈ توڑ دئیے

چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت نے ریکارڈ توڑ دئیے

نیویارک (لارڈ میڈیا): آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی چیٹ بوت چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ مئی 2026 تک، چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے۔ یہ کامیابی محض تین سال کے اندر حاصل ہوئی ہے، جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب، اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز کے مقابلے میں تیزی سے حاصل کی گئی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد متعدد کمپنیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس پر کام تیز کر دیا ہے۔ اس کے مقابلے میں ٹک ٹاک نے ایک ارب صارفین کا ہندسہ 5.1 سال میں عبور کیا تھا، جبکہ انسٹا گرام، یوٹیوب اور فیس بک کو ایسا کرنے میں بالترتیب 7.7، 8.1 اور 8.7 سال لگے تھے۔

سنسر ٹاور کے ڈیٹا کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کے بعد ایک اور اے آئی چیٹ بوٹ ‘کلاؤڈی’ تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے اور ایک سال کے دوران اس میں 640 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے نئے سنگ میل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اے آئی اسسٹنٹس اب روزمرہ کے استعمال میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ اسسٹنٹس مختلف کاموں جیسے لکھنے، منصوبہ بندی اور کوڈنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں