ہومانٹرنیشنلفریڈم کروز کا سمندر میں تیرتا ہوئے شہر کے قیام کا...

فریڈم کروز کا سمندر میں تیرتا ہوئے شہر کے قیام کا اعلان

دبئی (لارڈ میڈیا): فریڈم کروز کمپنی دنیا کے پہلے ‘تیرتے شہر’ کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے، جہاں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے۔ یہ شہر جوہری توانائی سے چلایا جائے گا اور اپنی نوعیت میں ایک بہت بڑا بحری جہاز ہوگا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو روجر گوچ نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہ خواب حقیقت بنائیں گے۔

فریڈم کروز کے مطابق یہ شہر دنیا کے سب سے بڑے کروز جہاز رائیل کیرئیبین سے بھی زیادہ بڑا ہوگا، جو 7600 مسافروں اور 2350 عملے کے افراد کو سوار کر سکتا ہے۔ فریڈم شپ کی تیاری کی لاگت کا تخمینہ 16.16 ارب ڈالر ہے اور اس میں 50 ہزار افراد مستقل قیام، 10 ہزار سیاح اور 80 ہزار عملے کے افراد شامل ہوں گے۔

یہ شہر سمندر پر ایک مستقل موبائل شہر ہوگا، جو شہری ماحول کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں اسکول، کالج، دکانیں، بینک، نائٹ کلبز، اور فوڈ ہال جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔

مجوزہ بحری جہاز کی لمبائی ایک میل ہوگی اور اس میں ٹرام سروس بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ 15 ہزار نشستوں پر مبنی اسپورٹس اسٹیڈیم، واٹر پارک، باغات، کنونشن سینٹر، میوزک ہال، اور دو میوزیم بھی شامل ہوں گے۔

روجر گوچ نے کہا کہ اس میں پیدل چلنے کی جگہیں، سرسبز مقامات، اور ایک بڑا ایکوریم بھی ہوگا۔ یہ جہاز 2 سے 3 برسوں میں دنیا کے گرد چکر لگائے گا اور اس کی تعمیر 4 سال میں مکمل ہوگی، تاہم اولین رہائشی تیاری کے مرحلے کے دوران ہی منتقل ہوسکیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں