ہومUncategorizedٹریڈ افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا عدالتی حکم

ٹریڈ افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا عدالتی حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ادارے کی رپورٹ پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی بیرون ملک تعیناتی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے وزیر اعظم کی منظوری سے دوبارہ اشتہار جاری کرنے کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے 10 افسران کی بیرون ملک تعیناتی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے اپنے 26 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر سرکاری افسران کی تعیناتی روکنے کا فیصلہ غیر معقول تھا کیونکہ رپورٹ کا مواد فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ انتظامی فیصلے ٹھوس مواد کے بغیر من مانی تصور کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے وزارت تجارت کو حکم دیا کہ درخواست گزار افسران کو فوری طور پر تعیناتی لیٹر جاری کیے جائیں اور بیرون ملک پوسٹنگ کے تمام امور 30 دن کے اندر مکمل کیے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے افسران کو بیرون ملک پاکستان ٹریڈ مشنز میں تعیناتی کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ انٹیلیجنس رپورٹ کا مواد عدالت کے سامنے نہیں پیش کیا گیا اور وزارتِ تجارت بار بار درخواست کے باوجود انٹیلیجنس رپورٹ ریکارڈ پر لانے میں ناکام رہی۔ پٹیشنرز نے تمام ٹیسٹ اور انٹرویوز کلیئر کیے اور 28 کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ موجودہ ویٹنگ لسٹ کو سختی سے میرٹ کے مطابق مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور حقائق چھپا کر وزیر اعظم سے دوبارہ اشتہار کی منظوری حاصل کرنا سیکریٹریٹ انسٹرکشنز 2021 کی خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں