ہومانٹرنیشنلبھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی...

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی کوشش ناکام

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیشی حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے 11 سرحدی مقامات پر 129 افراد کو بنگلہ دیشی علاقے میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی، جو ناکام بنا دی گئی۔ بنگلہ دیشی بارڈر فورس نے غیر قانونی سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے لئے نگرانی، انٹیلیجنس مانیٹرنگ اور گشت کو سخت کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی کوششوں کا بھرپور مقابلہ ہوگا۔ چلی پائی نواب گنج، نیٹروکونا، سلہٹ سمیت دیگر اضلاع میں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں بنگلہ دیشی فورسز نے بھارتی علاقے میں افراد کو واپس دھکیل دیا۔

بی جی بی حکام نے بتایا کہ بھارتی اہلکار جیل وین میں 30 سے 35 افراد کو لے آئے تھے۔ مقامی شہریوں کی مدد سے اس کارروائی کو ناکام بنایا گیا، جیسور اور جے پور ہاٹ میں بھی ایسے واقعات پیش آئے۔

بنگلہ دیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حدود میں خصوصی ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں جہاں لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے سے قبل رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش نے حساس علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید فعال کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں