ہومانٹرنیشنلامریکا ایران معاہدہ آخری مراحل میں داخل، منجمد فنڈز پر مذاکرات جاری

امریکا ایران معاہدہ آخری مراحل میں داخل، منجمد فنڈز پر مذاکرات جاری

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدہ آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے، لیکن ایران کے منجمد فنڈز کا معاملہ حل طلب ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو فنڈز جاری کرنے کے حق میں نہیں ہیں، جس کے باعث معاہدے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے طریقۂ کار پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایک خصوصی فنڈ کے قیام کی تجویز زیر غور ہے تاکہ مالی معاملات طے ہو سکیں۔

ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک اور فریقین کو امریکی صدر نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس میں امریکا براہ راست ایران کو فنڈز فراہم کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں