اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 کے اجلاس کو 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ایوان صدر کو اس کی سمری موصول ہو چکی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے یہ سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورتی نشست میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حجم میں تقریباً 200 ارب روپے اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، جہاں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم بعد میں تاریخ تبدیل کر دی گئی۔


