ہومانٹرنیشنلنسان اور چیری کے درمیان برطانیہ میں گاڑیوں کی پیداوار کے ابتدائی...

نسان اور چیری کے درمیان برطانیہ میں گاڑیوں کی پیداوار کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

لندن (شِنہوا) جاپانی کار ساز کمپنی نسان اور چینی کار ساز کمپنی چیری نے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چیری کی گاڑیوں کی پیداوار انگلینڈ کے شمال مشرق میں نسان کے سندر لینڈ پلانٹ میں شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ اقدام جاپانی کمپنی کی جانب سے فیکٹری کی اضافی گنجائش کے بہتر استعمال کی کوشش کا حصہ ہے۔

رضاکارانہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مطابق یہ پلانٹ 2027 تک چیری کی مسافر گاڑیوں کی تیاری شروع کر سکتا ہے۔

سندر لینڈ پلانٹ برطانیہ کا واحد سب سے بڑا آٹوموبائل پلانٹ ہے جہاں تقریباً 6 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ نسان نے مئی میں کہا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی پیداوار پلانٹ کی 2 اسمبلی لائنوں میں سے ایک پر مرکوز کرے گا اور دوسری لائن کے بہتر استعمال کے مواقع تلاش کرے گا۔

نسان کے افریقہ، مشرق وسطیٰ، بھارت، یورپ اور اوشیانا ریجن کے چیئرمین ماسیمی لیانو میسینا نے اس معاہدے کو کمپنی کے لئے ایک "اہم پیش رفت” قرار دیا۔

معاہدے کے مطابق سندر لینڈ پلانٹ مکمل طور پر نسان کی ملکیت میں رہے گا جبکہ چیری کی گاڑیوں کی تیاری کرنے والے کارکن نسان کے ہی ملازم رہیں گے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے برمنگھم بزنس سکول کے پروفیسر آف بزنس اکنامکس ڈیوڈ بیلی نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ یہ معاہدہ برطانیہ میں چینی کارسازوں کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں