ہومUncategorizedشاہین آفریدی کا آسٹریلیا کے خلاف منفرد اعزاز

شاہین آفریدی کا آسٹریلیا کے خلاف منفرد اعزاز

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے ہیں۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ کیری نے آف سائیڈ سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ شاہین آفریدی نے پاکستان کے دو عظیم سابق کپتانوں، وسیم اکرم اور وقار یونس کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف مارکس ٹریسکوتھک کی وکٹ حاصل کی تھی۔

شاہین نے پہلی گیند پر وکٹ لینے کے علاوہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں