ہومانٹرنیشنلطالبان قیادت میں اختلافات کے پیش نظر ملا ہبت اللہ کا نیا...

طالبان قیادت میں اختلافات کے پیش نظر ملا ہبت اللہ کا نیا حکم جاری

کابل (لارڈ میڈیا): افغان طالبان کی مرکزی قیادت اور بدخشاں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ طالبان کے خلاف بغاوت کے اشارے ملنے پر ملا ہبت اللہ نے کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے نیا حکم جاری کر دیا ہے۔ بدخشاں کے معدنی وسائل پر لڑائی اور عوامی بغاوت کے بعد سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشاں کے ناراض طالبان کمانڈروں اور حکام کے اثاثوں کی تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد مقرر کیا گیا ہے۔ ملا ہبت اللہ نے حکم نہ ماننے والے مقامی کمانڈروں کو فوراً گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بدخشاں میں جاری عوامی احتجاج اور اندرونی بغاوت کو دبانے کے لیے خصوصی فوجی دستہ تعینات کیا گیا ہے۔ قندھار گروپ نے بدخشاں گروپ کے ناراض طالبان رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کے لیے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، جس میں کمانڈر موسیٰ کاکے اور سابق مائنز ڈائریکٹر اسلام الدین کی گرفتاری شامل ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بدخشاں میں جاری لڑائی طالبان کے اندرونی نسلی اور سیاسی اختلافات کا واضح ثبوت ہے۔ طالبان رجیم کے خلاف نئی تحریکیں ان کے مکمل کنٹرول اور عوامی حمایت کے دعووں کی حقیقت کو بے نقاب کر رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں