سکردو (لارڈ میڈیا): پاک فوج کے زیر اہتمام دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا سکردو میں کامیاب انعقاد ہوا۔ اس میراتھن میں دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر میراتھن کے علاوہ سینئرسیٹیزن اور طلبا کے لئے فن رن بھی شامل تھا۔
اس میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ کمانڈر ایف سی این اے اس میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
محمد اختر نے میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا، جبکہ دوسری پوزیشن والے سہیل عامر کو 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن والے شہباز کو 4 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ میراتھن علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کوشاں ہے۔


