نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ نے جون سے اگست کے دوران ویدر سسٹم "ایل نینو” کے بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس وقت سمندروں کا درجہ حرارت 6 درجے تک بڑھ چکا ہے، جس سے 90 فیصد امکان ہے کہ ایل نینو پیدا ہو گا، اور دنیا بھر میں گرمی اور بارشیں بڑھ سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایل نینو ہماری دہلیز پر پہنچ چکا ہے، اور دنیا کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے اتنی ہی شدت کے اقدامات کرنے ہوں گے جتنی شدت کا یہ بحران ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو روایتی ایندھن چھوڑ کر ری نیوایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا۔ ان کے مطابق اندازہ ہے کہ ایل نینو نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔


