ہومUncategorizedآئندہ مالی سال کیلئے کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر کرنے...

آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے آئندہ مالی سال کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ پائیڈ نے مالی سال 2026-27 کے لیے قومی سطح پر اجرت کے لیے شواہد پر مبنی فریم ورک تجویز کیا ہے جو موجودہ 40000 روپے کی اجرت میں 12.5 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

پائیڈ نے فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کم از کم اجرت کی پالیسی اب صرف لیبر ڈیپارٹمنٹ تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ گھریلو قوتِ خرید، غربت کے خدشات، غیر رسمی روزگار، مقامی طلب، پیداواری ترغیبات اور سماجی استحکام پر اثر انداز ہوتی ہے۔

پائیڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے جولائی تا اپریل عرصے میں اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی جبکہ اپریل 2026 میں یہ سال بہ سال 10.9 فیصد تک پہنچ گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں