ہومانٹرنیشنلفرانس نے یوروپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی...

فرانس نے یوروپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی لگا دی

پیرس (لارڈ میڈیا): فرانس نے یوروپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش ‘یورو ساٹوری’ میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی وزارت دفاع کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اب اسرائیل کو اس نمائش میں اپنے دفاعی نظام اور عسکری ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ اسلحہ نمائش رواں ماہ کے آخر میں پیرس میں منعقد ہوگی اور اسے یورپ کی سب سے بڑی دفاعی و سیکیورٹی نمائش تصور کیا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنی دفاعی ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض نے اسے دفاعی صنعت کے لیے ایک منفی قدم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ نمائش میں شرکت کے اصول اور سیکیورٹی ضوابط کے مطابق ہی اجازت دی جاتی ہے۔

اس اقدام کے بعد اسرائیل اور فرانس کے درمیان پہلے سے موجود سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں